بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بی آر ایس کی خاتون کارپوریٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حیدرآباد میں بی آر ایس پارٹی کی خاتون کارپوریٹر پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد جوبلی ہلز کے علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حیدرآباد کے جوبلی ہلز کے علاقہ میں منگل کی رات حالات کشیدہ ہوگئے کیونکہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی کارپوریٹر جی دیپیا پر کانگریس کی چند خواتین نے حملہ کیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کارپوریٹر، بعض افراد کی جانب سے فلکسی بورڈز لگانے کی شکایات کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ جوبلی ہلز پہنچی تھیں۔

جس کے بعد کانگریس سے منسلک کچھ خواتین کی جانب سے مبینہ طور پر ان سے بدکلامی کی گئی اور کارپوریٹر ہی نہیں ان کے شوہر پر بھی حملہ کیا گیا، جس کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی ہے۔

یوکرین کو فوجی امداد ملے گی یا نہیں؟ یورپی یونین کا اہم فیصلہ

پولیس نے کانگریس کی مقامی لیڈر بھوانی کے ساتھ ساتھ مزید افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ کانگریس خواتین کی شکایت پر پولیس نے کارپوریٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں