اشتہار

یوکرین کو فوجی امداد ملے گی یا نہیں؟ یورپی یونین کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کیلئے یورپی یونین 5.48 ارب ڈالر (5ارب یورو) کی بڑی فوجی امداد فراہم کرنے پرمتفق ہوگیا ہے۔

بین الااقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یوکرین کو فوجی امداد کیلئے 5.48 بلین ڈالر (5 ارب یورو) فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی امداد یورپی یونین کے زیر انتظام یورپی امن سہولت (ای پی ایف) فنڈ کی بحالی کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک پیغام میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ای پی ایف پہلے ہی یوکرین کیلئے فوجی امداد کی مد میں تقریبا 6.1 بلین یورو مختص کر چکا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ ہم جوہری جنگ کیلیے بالکل تیار ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں واضح پیغام دیا کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کیلیے تیار ہے اور اگر امریکا یوکرین میں اپنی فوج بھیجتا ہے تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔

روس کے صدارتی انتخابات، ممکنہ نئے صدر کا نام سامنے آگیا؟

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ منظر نامے کو دیکھا جائے تو فی الحال ہمیں جوہری جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، لیکن اگر فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے دیکھیں تو ہم یقیناً تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں