The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ساس پر خاتون کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

 

کراچی: شہر قائد کے علاقے جوہر آباد میں ساس پر خاتون کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد میں بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ خاتون کو ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

خاتون بوڑھی عورت کی ٹانگ کھیینچ رہی تو کبھی گلہ پکڑ رہی ہے، معمر خاتون کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بکی گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی خاتون کو بزرگ پر تشدد کرنے سے منع کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور معمر خاتون کی شناخت رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی، خواتین پولیس کی ایک ٹیم کو بھی متاثرہ خاتون کے گھر بھیجا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون گھر سے فرار ہوگئی واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں سرعام خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم کی خاتون پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون ملزم کی سابقہ بیوی ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نشہ کرتی تھی منع کرنے پر نشہ نہیں چھوڑتی تھی، نشے کی عادت کی وجہ سے سابقہ بیوی کو مارا تھا۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں