تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دوران پرواز خاتون کرونا سے ہلاک

نیویارک: امریکا کے شہر لاس ویگاس سے ڈلاس جانے والی خاتون دورانِ پرواز کرونا سے انتقال کرگئیں۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق چوبیس جولائی کو اسپرٹ ایئر فلینس فلائٹ کے ذریعے لاس ویگاس سے ڈلاس جانے والی 39 سالہ مسافر خاتون دمے کے مرض کا شکار تھیں۔

جہاز میں بیٹھنے سے قبل اُن کی اسکریننگ کی گئی تو درجہ حرارت معمول کے مطابق تھا۔ جہاز نے جب زمین سے اڑان بھری اور فضا میں بلند ہوا تو کئی فٹ بلندی پر پہنچ کر خاتون کی طبیعت خراب ہوئی اور اُن کا انتقال ہوگیا۔ لینڈنگ کے بعد جب خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں ڈاکٹرز نے اُن کا کرونا ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

خاتون کی برابر والی نشست پر بیٹھا مسافر اس بات سے لاعلم تھا اُن کا انتقال کرونا سے ہوا ہے۔ خاتون مسافر کو دوران پرواز سانس لینے میں دشواری پیش آئی تو جہاز میں موجود طبی عملے نے انہیں مصنوعی طریقے سے آکسیجن پہنچائی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

مسافر کے انتقال کی وجہ سے جہاز کی نیو میکسیکو کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔   ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ خاتون مسافر کرونا کا شکار تھیں اور اُن کی موت کی وجہ بھی وائرس کی وجہ سے ہوئی۔

نیو میکسیکو کے محکمہ صحت نے خاتون کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ طبی ٹیم نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں جس میں یہی وجہ سامنے آئی کہ اُن کی موت وائرس کی وجہ سے ہوئی اور انہیں سانس لینے میں بھی اسی وجہ سے پریشانی ہورہی تھی۔

Comments

- Advertisement -