تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عورت کے بھیس میں جیل سے فرار ہونے والا قیدی پکڑا گیا

ہونڈوراس : عورت کا روپ دھار کر جیل سے فرار ہونے کی کوششش کرنے والا قاتل دھر لیا گیا، قیدی نے لمبی اسکرٹ، سہنرے بالوں کی وِگ، کالا چشمہ اور نقلی پستان لگا کر جیل سے بھاگنے کی کوشش کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہونڈوراس میں ایک سزا یافتہ قاتل نے ایک عورت کا بھیس بدل کر جیل سے بھاگنے کی کوشش کی، عورت کا بھیس بدلتے ہوئے اس نے چہرے پر لالی اور ناخنوں پر گلابی رنگ کی پالش تک لگائی تھی۔ تاہم وہ پکڑا گیا اور اسے اب سخت سزا کا سامنا ہے۔

پچپن سالہ فرانسِسکو ہیریرا آرگیئٹہ نے ایک لمبی اسکرٹ، سہنرے رنگ کے بالوں کی وِگ، کالا چشمہ اور نقلی پستان لگا کر جیل سے بھاگنے کی کوشش کی۔ قیدی نے ان لوگوں کے ساتھ چلتے چلتے باہر جانے کی کوشش کی جو جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملنے آئے تھے۔

 اس کے چلنے کے الگ انداز سے پہرےداروں کو شک ہوا۔ پوچھ گچھ کی گئی تو یہ بھی سامنے آیا کہ اس کی آواز مردوں والی تھی۔

واضح رہے کہ آرگیئٹہ ایک گینگ کا لیڈر ہے اور وہ ڈان چیکو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسے ستمبر دو ہزار پندرہ میں قتل اور ہتھیاروں کے غیر قانونی استعمال کے لیے جیل ہوئی تھی۔ تاہم اب جیل سے بھاگنے کی کوشش کے لیے مزید سزا کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -