تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

خاتون نے سانپ پکڑ سب کو حیران کردیا

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اگر کسی عقل مند شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے اور  اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سانپ پکڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساڑھی میں ملبوس خاتون نے غصیلے سانپ کو قابو کیا اور پھر سے ریسکیو حکام کے حوالے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خاتون کی سانپ پکڑنے کی ویڈیو شیئر ہوئی جس میں صارفین نے اُن کی ہمت کو داد دی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کا نام نیرزارا چٹی ہے۔

نیر زارا چٹی جنگلی جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم سے منسلک ہیں اور وہ سانپ پکڑ کر انہیں ریسکیو کرنے کا کام کرتی ہیں۔

خاتون نے سانپ کو پہلے ایک ڈنڈی سے قابو کیا اور پھر اُسے ہاتھوں سے پکڑ لیا۔ عام طور پر ساڑھی پہننے کے بعد خواتین کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا ہے مگر نیر زارا کی مہارت کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’ساڑھی کی وجہ سے مجھے سانپ پکڑنے میں مشکل ہوئی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -