اشتہار

بیٹے کی شادی کی خوشی ماں کی جان لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ماں کے لیے بچوں کی شادی سب سے خوشی کا لمحہ ہوتا ہے اور اس دوران والدہ کی آنکھوں میں آنسو بھی آجاتے ہیں۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، نیرج نامی نوجوان کی بارات گھر سے دلہن لینے نکل رہی تھی اور ہر طرف خوشی کا سماں تھا، ڈھول کی تھاپ پر دُلہا کی ماں سمیت سب ہی بھنگڑے ڈال رہے تھے کہ ناچتی گاتی ماں اچانک چکر کھا کر گرپڑی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ خاتون ہلکا پھلکا ڈانس کرتے ہوئے اچانک ہی گر پڑتی ہیں جس کے بعد بارات میں شامل لوگ فوری انہیں سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

- Advertisement -


 

خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کی بارات لے جانے کی خوشی میں بمشکل چند سیکنڈز ہی ڈانس کیا ہوگا، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دوائیاں لے رہی تھیں۔

خاتون کے گرنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں