اشتہار

شادی سے انکار پر لڑکی پر انسانیت سوز تشدد، ویڈیو نے دل دہلا دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آئے روز جرائم سے متعلق خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں مگر مذکورہ واقعے نے تو انسانیت کو ہلادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، جسے بعد ازاں وائرل کیا گیا تو شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوڑا آپس میں محو گفتگو تھے کہ اسی دوران لڑکا،لڑکی کے درمیان شادی سے متعلق گفتگو ہونے لگتی ہے، لڑکی فوری شادی سے انکار کرتی ہے جس پر لڑکا مشتعل ہوجاتا ہے اور وہ لڑکی پر تھپر برسانا شروع کردیتا ہے۔

- Advertisement -

یہیں نہیں انسانیت سے عاری یہ شخص لڑکی کو بے دردی سے زمین پر گراتا ہے اور اس کے نازک اعضا پر لاتوں کی بارش کردیتا ہے، پھر بھی اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوتا تو وہ یکے بعد دیگرے لڑکی کے منہ پر لاتیں برسادیتا ہے جس کے باعث لڑکی بے ہوش ہوجاتی ہے۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس کا بیان سامنا آیا کہ ویڈیو میں بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص موگنج علاقے کے ڈھیرا گاؤں کا رہنے والا ہے، دونوں کے درمیان تعلقات ہیں۔

مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ انسانیت سوز تشدد کے بعد متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اطلاع ضرور دی تاہم کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا، تاہم وائرل ویڈیو کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 323 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم مفرور ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں