تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

راہگیر خاتون حادثے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں راہگیر خاتون خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد میں راہگیر خاتون مصروف شاہراہ سے گزر رہی تھیں کہ اچانک خستہ حال عمارت زمین بوس ہوگئی، حادثے میں معجزانہ طور پر خاتون محفوظ رہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاست حیدرآباد کے شہر مغل پورہ کے اکانا مدانا مندر کے قریب سے برقع میں ملبوس خاتون گزر رہی تھیں کہ اچانک عمارت گر گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے عمارت گرتے ہی بھاگ کر اپنی جان بچائی اور چند سیکنڈ کے فرق سے وہ خود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوگئیں۔

حادثے کے وقت اور ایک شخص بھی مخالف سمت سے آرہا تھا اور وہ بھی خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

رپورٹ کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ گزشتہ روز شام 5 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ریسکیو اداروں نے ملبہ کے ڈھیر ہٹادیا اور اس کے ڈھانچے کو ایک بار پھر مسمار کیا۔

پولیس کے مطابق عمارت ڈھائی سال سے خالی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون خیریت سے ہیں انہیں کوئی زخم نہیں آئے۔

Comments

- Advertisement -