منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

خاتون کو شوہر نے 40 دن تک درخت سے باندھ کر رکھا؟ وہ زندہ کس طرح رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی جنگلات میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے 40 دنوں سے درخت سے باندھ کر رکھا ہوا تھا، وہ کس طرح کھائے پیے بغیر زندہ رہی۔

پولیس نے 50 سالہ للیتا کائی کمار کو 10 دن قبل ممبئی سے 280 میل دور سونورلی گاؤں کے قریب ایک جنگل سے بازیاب کرایا تھا، اسے ایک مقامی چرواہے نے دیکھا تھا، عورت درخت سے بندھی ہوئی تھی اور مدد کے لیے چیخیں مار رہی تھی۔

وہاں سے اسے فوری طور پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کو پانی کی کافی کمی ہوگئی ہے، للیتا شروع میں بولنے سے بھی قاصر تھی، اس لیے اس نے ڈاکٹروں اور پولیس کو نوٹ پیڈ پر بیان لکھ کردیا۔

- Advertisement -

ایک پیغام میں اس نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ وہ اسے 40 دن تک جنگل میں باندھ کر چلاگیا تھا، تاہم، پولیس نے بتایا کہ بعد میں عورت نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی ہے اور وہ اب نفسیاتی علاج کروا رہی ہے۔

عورت نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو یہ بھی بتایا کہ اس نے تالا اور زنجیر خریدا اور ’پریشان‘ ہونے کے بعد خود کو درخت سے باندھ لیا کیونکہ اس کا یہاں ویزا ختم ہو گیا تھا اور اس کے پاس پیسے ختم ہو رہے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، تفتیش کاروں کو للیتا کمار کی کہانی پر شروع ہی سے شک تھا کیونکہ اس بات کا امکان نہیں تھا کہ وہ تقریباً ایک ماہ تک خوراک یا پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی تھی۔

پولیس نے اس کے امریکی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی برآمد کی ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ میساچوسٹس سے تعلق رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں