منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

خاتون نے ساتھ والی سیٹ پر لاش کو کیوں بٹھایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کی لالچ میں دو خواتین نے انتہا کردی، ضعیف شخص کی لاش لے کر بینک پہنچ گئیں۔

امریکی پولیس نے دو خواتین پر الزام عائد کیا ہے انھوں نے کار کی سیٹ پر ایک لاش کو بٹھایا اور اس مردہ شخص کو لے کر بینک پہنچ گئیں جبکہ اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لیے اس لاش کا بطور شناخت کے استعمال کیا گیا۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ 55 سالہ بی فیرالو اور 63 سالہ کیرن کاسبوہم نے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کے بعد لاش کو اسپتال لے گئے اور وہاں سے دونوں بغیر کسی وضاحت کے فرار ہوگئیں۔

- Advertisement -

عدالت میں استغاثہ نے دنوں خواتین پر چوری اور لاش کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، فیرالو اور کاسبوہم، اوہائیو میں 80 سالہ شخص ڈگلس لیمین کے ساتھ رہتی تھیں لیکن ان کا اس شخص سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک تیسرے شخص کی مدد سے خواتین نے ضعیف آدمی کی لاش کو کار میں منتقل کیا اور اسے قریبی بینک کی ڈرائیو تھرو ونڈو تک لے گئیں اور اسے مسافر سیٹ پر بٹھائے رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک نے خواتین کو اس شخص کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی تھی کیوں کہ وہ کار میں ان کے ساتھ موجود تھا۔

جب دونوں خواتین 4 مارچ کو لاش لے کر بین کی ونڈو پر آئے تو کیشئر کو یہ احساس نہ ہوسکا کہ ضعیف شخص واقعی مر چکا ہے جبکہ دنوں نے اس کے اکاؤنٹ سے 900 ڈاکرزنکالے۔

تفتیشی افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ فیرالو اور کاسبوہم نے لاش کو گاڑی میں اس طرح رکھا کہ وہ بینک کے عملے کو نظر آئے تاکہ رقم نکلوائی جا سکے۔

خواتین کا اپنے بیان میں کا کہنا تھا کہ ڈگلس لیمین کی موت گھر میں ہوئی جبکہ پولیس اس کی موت کی وجہ کی ابھی بھی تفتیش کررہی ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق مذکورہ دونوں خواتین پہلے بھی منشیات رکھنے، مجرمانہ مداخلت، چوری کی جائیداد حاصل کرنے اور مختلف مجرمانہ سرگرمیں میں ملوث رہ چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں