تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں بچہ چوری کے الزام میں معذور خاتون کو باندھ کر تشدد

دربھنگہ: بھارتی ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ایک علاقے میں ایک معذور خاتون کو بچہ چور سمجھ کر لوگوں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع دربھنگہ کے بہادر پور تھانہ ایریا میں بچہ چور سمجھ کر ایک معذور خاتون کی پٹائی کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر معذور خاتون کو بچہ چور سمجھ کر مقامی لوگوں نے بری طرح زد و کوب کیا۔

خاتون پر محلے والوں کی جانب سے تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی۔

پولیس نے بتایا کہ لوگوں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کر اس کی پٹائی کی، لوگوں کے ایک ہجوم نے خاتون پر تشدد کیا، مقامی پولیس نے آ کر اسے مشتعل ہجوم سے بچا لیا۔

موقع پر موجود ایک شخص نے پولیس کو شکایت کی کہ مذکورہ خاتون ان کے بچے کو زبردستی کہیں لے جا رہی تھی، شنکر مہتو نامی اس شخص نے یہ الزام بھی لگایا کہ خاتون نے ان کے بچے کو دھتورا کھلانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کو وہاں موجود چند بچوں نے بتایا کہ خاتون کو کافی دیر سے لوگوں نے باندھ رکھا ہے اور بہت مارا پیٹا گیا ہے۔

علاقے کے پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ خاتون اسٹیشن پر بھیک بھی مانگتی ہے اور وہیں رہتی ہے، خاتون بہ ظاہر ذہنی طور پر معذور لگتی ہے، لوگوں نے اس پر بہت زیادہ تشدد کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -