اشتہار

فیس ماسک نہ لگانے پر خاتون کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ میں فیس ماسک نہ لگانے پر خاتون کو چلتی ٹرین میں ہٹھکڑیاں لگا دی گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بخار میں مبتلا 53 سالہ خاتون کو فیس ماسک لگانے کا کہا گیا تو وہ بھڑک اٹھی اور مسافروں پر تھوکنا شروع کر دیا۔

صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر مسافروں نے ہیلپ لائن پر اطلاع کی اور حفاظتی لباس میں ملبوس طبی عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

عملے نے خاتون کو سمجھایا کہ وہ بخار میں مبتلا لگ رہی ہیں اور انہوں نے احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک بھی نہیں لگایا۔

عملے کے سمجھانے پر بھی خاتون غصے میں آگئی اور تھوکنا شروع کر دیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگا دی گئی۔

کچھ دیر بعد خاتون نے اٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو دونوں ہاتھوں کو ہتھکڑی لگا کر کھڑکی کی سلاخوں سے جکڑ دیا۔

خاتون نے بقیہ سفر ہتھکڑی میں جکڑے پورا کیا اور منزل پر پہنچ کر اس کا ٹیسٹ کیا گیا تاہم حکام نے رپورٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی قوانین کے تحت ٹرین میں سفر کے لیے فیس ماسک لازمی قرار دیا گیا تھا اور بغیر ماسک مسافر کے سفر پر پابندی عائد تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں