جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

خاتون کا روزانہ دفتر جانے کیلیے ہوائی جہاز کا سفر! وجہ نا قابل یقین

اشتہار

حیرت انگیز

لوگ دفاتر اور کام پر جانے کے لیے ذاتی سوار موٹر سائیکل یا کار پبلک ٹرانسپورٹ وین بس ٹرین کا استعمال کرتے ہیں لیکن ایک خاتون جہاز کا سفر کرتی ہیں۔

کام کاج اور دفاتر جانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ذاتی سواری جیسے موٹر سائیکل، اسکوٹی، کار یا پھر پبلک ٹرانسپورٹ وین، بس یا ٹرین سے سفر کرتی ہے لیکن ایک خاتون روزانہ اپنے دفتر جانے کے لیے جہاز پر سفر کرتی ہیں اور اس کی وجہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

یہ انوکھی خاتون ملائیشیا میں مقیم بھارتی نژاد ریچل کور ہیں جو ملائیشیا کی ایک ایئر لائن ایئر ایشیا میں فنانس آپریشنز کی اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کرتی ہیں اور گھر سے دفتر جانے کے لیے روزانہ جہاز کا سفر کرتی ہیں۔

موجودہ دور میں دستیاب سواریوں میں سب سے مہنگا سفر جہاز کا ہی ہوتا ہے مگر خاتون جہاز کا سفر وقت کے ساتھ پیسے بچانے کے لیے بھی کرتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریچل کا گھر پینانگ میں اور ان کا دفتر 400 کلومیٹر دور سپانگ میں واقع ہے۔ وہ یہ طویل فاصلہ طے کرتی ہیں اور ہر روز جہاز سے گھر سے آفس اور پھر گھر واپس جاتی ہیں۔

دفتر سے اتنا دور گھر لینے کی وجہ انہوں نے پیسے کی بچت قرار دیا ہے اور ان کا بتانا ہے کہ گھر سے روزانہ جہاز پر سفر کر کے دفتر پہنچنا سستا ہے کیونکہ دفتر کے قریب گھر مہنگا پڑتا ہے۔

مذکورہ خاتون کا روز کا معمول ہے کہ روز صبح 5 بجے ایئرپورٹ پہنچتی ہیں۔ 6 بجے کی پرواز لینے کے بعد تقریباً پونے 8 بجے صبح دفتر پہنچ جاتی ہیں۔ چھٹی کے بعد وہ اسی طریقے سے تقریباً شام ساڑھے 7 بجے گھر واپس پہنچتی ہیں۔

ریچل کا کہنا ہے کہ شیڈول سخت ضرور ہے لیکن دفتر کے قریب گھر لینے کی نسبت اس طریقہ پر ان کا خرچ کم آتا ہے جب کہ وہ روزانہ آؤٹ بیک کر کے بچوں کے ساتھ قیمتی وقت گزارنے کا موقع بھی حاصل کرلیتی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون دو بچوں 12 سالہ بیٹے اور 11 سالہ بیٹی کی ماں ہیں۔

انہوں نے یہ حیران کن بات بھی بتائی کہ دفتر کے قریب گھر ہونے پر ان کے کرائے اور دیگر اخراجات پر 474 ڈالر ماہانہ خرچ ہوتے تھے جو گھر دور لینے اور فضائی سفر اختیار کرنے کے بعد کم ہوکر 316 ڈالر ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں