نئی دہلی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2021 میں پاک بھارت مقابلے پاکستان کی تاریخی فتح کا جشن منانا مسلمان ٹیچر کو مہنگا پڑگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان بھارتی شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
انتہاپسندی کے حالیہ واقعے راجستھان کی مسلمان خاتون ٹیچر نشانہ بنی ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخی فتح پر جشن منایا۔
خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے اپنے اسٹیٹس پر میچ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘ہم جیت گئے’ جس پر اسکول انتظامیہ نے مسلمان ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا۔
خیال رہے کہ اتوار 24 اکتوبر کو کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے رایتی حریف سے پہلی فتح حاصل کی تھی۔