ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

گھریلو چپقلش سے تنگ خواتین نے ذہنی سکون کی تلاش میں منشیات کا سہارا لینا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : گھریلو چپقلش سے تنگ خواتین نے ذہنی سکون کی تلاش میں منشیات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر پشاور جو اپنی مضبوط روایات اور ثقافتی ورثے کے لیے جانا جاتا ہے۔ مگر حیرت کی بات یہ ہےکہ اب شہرکی سڑکوں اور چوراہوں میں نشے کی لت میں مبتلا خواتین بھی سرعام نظر آتی ہیں۔

پشاور میں مردوں کے بعد اب خواتین بھی آئس، چرس اور شراب کی لت میں مبتلا ہونے لگی ہیں اور گھریلو چپقلش سے تنگ خواتین نے ذہنی سکون کی تلاش میں منشیات کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔

- Advertisement -

ایک منشیات بحالی سینٹر میں ریسکیو کی گئی نشئی خواتین کو زندگی کی طرف واپس لانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

نشے جیسے زہر کو اپنی رگوں میں اتارنےوالی یہ خواتین جہاں زندگی کے رنگوں سے دور ہوئیں تو وہیں معاشرےکے کیلیے بوجھ بننے کے ساتھ ساتھ اپنے ہی گھر والے بھی رشتےناطے چھوڑ گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے تعاون سےنجی منشیات بحالی سینٹر میں آئس ،ہیروئن ،شراب ،چرس اور نشہ آور ادویات کو استعمال کرنے والی خواتین کا علاج کیا جاتا ہے۔ تاکہ یہ نشئی خواتین ایک نارمل زندگی گزار سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں