تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویمنز ایشیا کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

بنگلہ دیش میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے جا رہے ویمنز ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کی پوری ٹیم پاکستان کے دیے گئے 138 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 124 پر ہمت ہار گئی اور پاکستان نے یہ مقابلہ 13 رنز سے جیت لیا۔

پاکستانی بولر نے کسی بھارتی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، ریچا گھوشا 26 اور دیالن ہیما لتا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو سب سے کامیاب بولر رہیں جنہوں نے 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب ک ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، ایمن انور اور طوبہ حسان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز م یں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

ندا ڈار نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست رہتے ہوئے 56 رنز بناکر بطور پاکستانی ویمنز بیٹر بھارت کے خلاف سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جب کہ اننگ میں ان کا بھرپور ساتھ قومی کپتان بسمہ معروف نے دیا اور 32 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے دپتی شرمانے3 اور پوجا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -