جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ویمنز ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ویمنز ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویمنز ایشیا کپ دوہزار بائیس بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں یکم اکتوبر سے پندرہ اکتوبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں سات ٹیمیں ٹرافی کے لئے زور آزمائی کرینگی۔

شائقین کرکٹ کو روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرے کا انتظار ہے، اب ایشین کرکٹ کونسل نے شیڈول جاری کرتے ہوئے یہ تجسس بھی ختم کردیا ہے۔

اے سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق روایتی حریف سات اکتوبر کو سہلٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہونگی۔Image

ویمنز ٹی-20 ایشیا کپ کے راؤنڈ مقابلے رابن طرز پر کھیلے جائیں گے، جس میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ہندوستان کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، تھائی لینڈ اور ملیشیا کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست؛ روی شاستری بھارتی ٹیم پر برس پڑے

دوسری جانب ویمنز ایشیا کپ کے لئے بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ہرمن پریت کور کپتان جبکہ اسمرتی مندھانا نائب کپتان ہونگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں