منیلا : کشکول توڑنےکی دعوےدارحکومت نے قرضے میں مزید اضافہ کردیا، عالمی بینک سے زرعی شعبے کیلئے تیس کروڑ ڈالر کاقرضہ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قرضے حاصل کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، قرض اتارنے کیلئے قرضہ، تعلیمی منصوبوں کیلئے قرضہ اور اب زراعت کیلئے بھی قرضہ۔
حکومت ایک بار پھر عالمی بینک سے قرضہ حاصل کرلیا، عالمی بینک نے پنجاب میں زراعت کیلئے تیس کروڑ ڈالر دینے کی منطوری دی ہے۔
اس قرضے کیلئے بھی اسحاق ڈار نے رواں سال فروری درخواست دی تھی۔
عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق زراعت میں بہتری کے اس منصوبے سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو روزگار ملے گا جبکہ غربت میں کمی آئی گی۔
مزید پڑھیں : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دیدی
یاد رہے رواں سال ستمبر میں پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم فاٹاکے خاندانوں کے لئے استعمال کی جائے گی ، تقریبا 64 ہزارخاندانوں کو یہ رقم فراہم کی جائے گی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ یہ رقم 2مرحلوں میں پاکستان کو دی جائے گی ، ہر خاندان کو 35 ہزار روپے کی رقم پہلے
مرحلے میں دی جائیگی۔
خیال رہے حال ہی میں پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کا نیا قرضہ بانڈز اور سکوک فروخت کرکے حاصل کیا تھا۔
چند روز قبل ہی حکومت نے چینی کمرشل بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا
رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ایک ارب ڈالرکا قرض لینےکا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ حد پہلے چار ماہ میں ہی پوری ہوگئی۔
اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹی بینک سے چھبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر جبکہ کریڈیٹ سوئس سے پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے۔
نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ
واض رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔