منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ، پاکستان سلور میڈل جیتنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا، ایران میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو میزبان ملک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایران کو چھ پوائنٹس سے کامیابی ملی، پاکستان کے خلاف ایران کی کامیابی کا اسکور 41-45 رہا۔

اس سے قبل صبح ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو اٹھاون اکیس سے شکست دی تھی۔

- Advertisement -

دوسری جانب چیمپئنزون ڈے کپ 2024 کے فائنل میں پینتھرز کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں مارخورز کو شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

چیمپئنزون ڈے کپ 2024 کی ٹرافی پینتھرزکی ٹیم لے اڑی، فائنل میں فاتح سائیڈ نے مارخورز کو 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دی، شاداب خان کی ٹیم نے 123 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کراٹے ورلڈ چیمپئن شاہ زیب رند نے بھی میسی کلب جوائن کر لیا

پینتھرز کی طرف سے عبدل بنگلزئین 41 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ عمر صدیق نے 19 اور رضوان محمود نے 16 رنز اسکور کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں