ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں پہلی بار افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی: ورلڈ کپ میں پہلی بار افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

- Advertisement -

رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پاکستان نے ورلڈکپ کے اپنے اہم میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور اہم ترین میچ افغانستان کے خلاف آج بھارت کے چنئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستانی اوپنر نے میچ کا آغاز شاندار ہوا، پاکستان کی جانب سے رواں سال 1169 گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق نے 2 چھکے لگائے تاہم ٹیم کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گرگئی جب اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

امام کے بعد عبداللہ کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اوپنر عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ پوگئے۔

افتخار احمد اور شاداب خان نے 40، 40 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ سعودشکیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ نوجوان افغان اسپنر نوراحمد نے3وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں