تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ورلڈکپ 2023: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں افغانستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے دھرم شالہ میں صبح 10بجے ہوگا۔جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دلی میں کھیلا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ دلی کا موسم سری لنکن ٹیم کے حق میں جا سکتا ہے تاہم سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ پر سوالیہ نشان ہے جبکہ اُن کی بولنگ بھی مہیش تھکشانا کی غیر موجودگی میں کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی، سعود شکیل کو 68 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 287 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

باس ڈی لیڈے کی 67 رنز کی اننگز بھی نیدرلینڈز کو کامیابی نہ دلوا سکی، اوپنر وکرم جیت سنگھ نے 52 رنز بنائے۔

مارک او ڈوڈ 5 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، کولن ایکرمین کو 17 رنز پر افتخار احمد نے بولڈ کیا، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔

ثاقب ذوالفقار 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رولڈلف وین ڈر مروے 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد نواز، افتخار احمد، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -