تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ورلڈ کپ وارم اپ میچ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

حیدر آباد : ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد رضوان کے 103 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔

بھارتی حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم 5 وکٹوں سے ہار گئی۔

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 346 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز سے 38 گیندوں قبل ہی باآسانی پورا کرلیا۔

رچن رویندرا نے72 گیندوں پر97رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کین ولیم سن اور ڈیرل مچل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے 97 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیم سن 54 رنز بنا کر ریٹائر ہوئے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 18 رنز بنائے گلین فلپس نے 3 اور ڈیون کانوے صفر پر آوٹ ہوئے۔

مارک چیپ مین نے 65 اورجیمی نیشم 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو جبکہ وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کا ہدف دے دیا

پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوا اور اوپنر امام الحق محض 10 گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین واپس چلے گئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم بعد میں محمد رضوان نے103اور بابر اعظم نے 80 رنز اسکورکئے، سعود شکیل نے وارم میچ میں53گیندوں پر75رنز اسکور کیے۔

Comments

- Advertisement -