ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا ہماری ٹیم سے ڈرا ہوا ہوگا، سابق بھارتی کرکٹر کی بڑھک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق نامور کرکٹر نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ اس میچ میں آسٹریلین ٹیم بھارت سے ڈری ہوئی ہوگی۔

سابق جارج مزاج اوپنر ویریندر سہواگ نے کہا کہ حتمی مقابلے میں بلیو شرٹس کو پانچ بار کی چیمپئن سائیڈ پر فوقیت حاصل ہوگی۔ ساتھ ہی کرکٹر کا یہ بھی ماننا ہے کہ فائنل ون سائیڈڈ نہیں ہوگا بلکہ اس میں مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ یقینی طور پر بھارت کو ایڈوانٹج حاصل ہوگا۔ فائنل میں آسٹریلیا بھارت کا مقابلہ کرنے سے تھوڑا ڈرے گا۔

- Advertisement -

سہواگ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھارت ہی وہ واحد ٹیم تھی جس کا آسٹریلیا فائنل میں سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میرا نہیں خیال کہ اس میچ میں پچ کوئی بڑا فرق ڈالے گی۔

2011 میں ورلڈکپ فاتح بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق کرکٹر نے کہا کہ فائنل ایک سخت مقابلہ ہوگا اور یہ یک طرفہ میچ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ روہت شرما اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں لگاتار 10 میچز جیت کر پہنچے ہیں۔ آسٹریلیا کو اپنے پہلے دو میچز میں پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا،

تاہم اس کے بعد کینگروز نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور مسلسل آٹھ فتوحات حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی جہاں کل 19 نومبر کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں