جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میچ دیکھنے آؤ، مفت پاپ کارن کے مزے اڑاؤ، بی سی سی آئی کا نیا ڈراما

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فلاپ شو کا کامیاب بنانے کے لیے اب شائقین کو اسٹیڈیم آنے پر راغب کرنے کیلیے مفت پاپ کارن آفر دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے نصف میچز کھیلے جا چکے ہیں تاہم بی سی سی آئی کو سب سے بڑا مسئلہ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے خالی ہونا ہیں۔ بالخصوص میزبان انڈیا کے علاوہ دیگر ٹیموں کے میچز میں نمایاں شائقین کرکٹ میدان میں نہیں آ رہے ہیں۔

ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے فلاپ شو کو کامیاب بنانے کا نیا حربہ استعمال کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو فری پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کا لالچ دیا ہے جس کا خرچہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن برداشت کرے گی۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ کپ کے میچز کے دوران وانکھیڈے اسٹیڈیم آنے والے تمام شائقین کو پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امول کال کے مطابق فری کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن کے لیے شائقین کو کاؤنٹرپر ٹکٹ دکھانا ہوگا، مفت میں کولڈ ڈرنکس اور پاپ کارن نان ہاسپٹلیٹی ایریاز کے لیے ہوں گے۔

ممبئی کے واکھینڈے اسٹیڈیم میں 2 نومبر کو میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ناقص انتظامات کے باعث شائقین کرکٹ کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اکثر میچز میں گراؤنڈز بھر نہیں پا رہے جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو گرائونڈ تک لانے کے لیے مختلف طریقے کار اپنائے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے مفت چائے اور مفت منرل واٹر فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں