اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

یہ جیتے اور وہ ہارے، پاکستان اب دوسری ٹیموں کے سہارے

اشتہار

حیرت انگیز

یہ جیتے اور وہ ہارے ورلڈ کپ میں لگاتار چار میچز ہارنے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی مگر اب دوسری ٹیموں کی ہار جیت کے سہارے آ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی ناقص پرفارمنس اور شکستوں کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ گرین شرٹس نے اب تیک میگا ایونٹ میں 6 میچ کھیلے ہیں جس میں سے چار میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم پاکستان اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار ہے۔

چار پوائنٹ کی حامل پاکستان ٹیم کے شاہینوں کو فائنل فور میں جانے کیلیے سب سے پہلے تو اپنی پرواز بلند کرنے کے لیے پر کھولنے ہوں گے اور اپنے تینوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے تاکہ 10 پوائنٹ کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر ہو سکے جو ابھی منفی میں ہے۔ تاہم اتنا ہی کافی نہیں ہوگا بلکہ اس کے بعد دیگر ٹیموں کے باہمی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کو خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ میں تاحال فائنل فور کے لیے کسی ٹیم نے حتمی طور پر کوالیفائی نہیں کیا ہے تاہم جنوبی افریقہ اور میزبان انڈیا 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کی فائنل فور میں رسائی تقریباً یقینی ہے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا 8، 8 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور دونوں ٹیموں کے تین تین میچز باقی ہیں۔

کیویز تین یا دو میچز جیت کر فائنل فور میں با آسانی پہنچ سکتی ہے لیکن اگر ایک میچ جیتی تو پھر پاکستان سے رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا جب کہ تینوں میچز ہارنے کی صورت میں ان کی ایونٹ سے چھٹی ہو جائے گی۔

کینگروز کے ساتھ بھی یہی صورتحال ہے تین یا دو میچز جیت کر اگر مگر ختم کرتے ہوئے سیدھا فائنل فور میں انٹری دے دے گا۔

پاکستان اگلے تینوں جیتے، نیوزی لینڈ اپنے تمام میچ ہارے اور آسٹریلیا صرف ایک ہی کامیابی سمیٹ سکے تو پاکستان ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے کا اختتام کرے گا یوں سیمی فائنل کھیلنے کا حقدار ہوگا لیکن ٹاپ فور میں جانے لیے اچھی کارکردگی اور اپنی جیت کے ساتھ کسی کی ہار اور کسی کی جیت بھی شامل ہوگی۔

تاہم سری لنکا اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں موجود انگلینڈ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جن کے ابھی بالترتیب چار اور دو پوائنٹس ہیں اور دونوں ٹیموں کے ہی چار چار میچز باقی ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی ایک ٹیم بھی اپنے چاروں میچز جیت لیتی ہے تو اس کے بھی 10 پوائنٹ ہو سکتے ہیں یوں معاملہ کچھ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں