اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ویڈیو: نیدر لینڈ سے شرمناک شکست، جذباتی بنگالی مداح نے خود کو جوتے سے پیٹ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ نے دوسرا اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی تو بنگال کا ایک مداح جذباتی ہوگیا اور اپنے چہرے پر جوتا مار لیا۔

بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ جاری ہے جہاں چھوٹی ٹیمیں اپ سیٹ کر کے دنیائے کرکٹ کو حیران کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ میں سب سے کمزور سمجھی جانے والی ٹیم نے پہلے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک جنوبی افریقہ کو شکست دی اور گزشتہ روز 229 کے معمولی رنز کا دفاع کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف 87 رنز کی قابل رشک فتح سمیٹی۔

اس غیر متوقع کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے موجود بنگال شائقین کرکٹ انتہائی جذباتی نظر آئے تاہم ایک مداح نے تو اس شکست سے دلبرداشتہ ہوکر اپنا سر اپنے ہی جوتے سے پیٹ ڈالا۔

- Advertisement -

میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لاکھوں صارفین اس کو دلچسپی سے دیکھ چکے ہیں جب کہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیدر لینڈ سے شرمناک شکست کے بعد بنگال ٹائیگرز کے ایک مداح نے اپنی ٹیم کو سخت برا بھلا کہا اور پھر اپنا جوتا اتار کر اپنے چہرے پر ہی مارنے لگا جس سے اس کی شدید مایوسی کا اظہار ہوا۔

واضح رہے کہ یہ بنگلہ دیش کی میگا ایونٹ میں کھیلے گئے 6 میچوں میں پانچویں شکست تھی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں