تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دنیا کے مشہور اور خوبصورت ترین فوارے

فواروں اور حسن کا تعلق اٹو ٹ انگ کی مانند ہے، فوارے شہر یا پھر پارکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے تعمیر کیے جاتے ہیں جبکہ موجودہ دور میں ان پر رنگ برنگی تیز روشنی ڈال کر ان کا حسن کہیں دو بالا کر دیا جاتا ہے۔ یوں تو دنیا بھر میں لاتعداد خوبصورت فوارے موجود ہیں مگرچند فواروں کی بات ہی نرالی ہے۔

ٹریوی فاؤنٹین

روم کے شہر کا مشہور ٹریوی فاونٹین نامی یہ فوارہ 17ویں صدی میں تعمیر کیا گیا، اس تاریخی فوارے کو دیکھنے ہر سال لوگوں کی بری تعداد روم کا رخ کرتی ہے۔ روایت ہے کہ جو سیاح اس فوارے میں سکے پھینکیں تو انھیں دوبارہ روم آنے کا موقع مل سکتا ہے۔ یہ فوارہ کم وبیش 300 سال پُرانا ہے۔

rome

بیلاگو فاؤنٹین

لاس ویگس میں واقع بیلاگو فوارا ویگس شہر کی شان ہے، ٹیکنالوجی کے اعتبار سے سب سے آگے تصور کیا جانے والا یہ فوارہ لاس ویگاس کے ہوٹل بیلاگو میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہ 8 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، اس فوارے کی لہریں موسیقی کی دھنوں کی طرح اوپر نیچے ہوتی ہیں، جس کے باعث خوبصورت میوزیکل فاونٹن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

v

ڈانسنگ فاؤنٹین

اگر دبئی کا رخ کریں تو دبئی کا ڈانسنگ فاونٹن بھی دنیا کے خوبصورت ترین فاونٹنز میں سے ایک ہیں، اس فوارے کو دنیا کا سب سے بڑا فوارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، اس کی تعمیر برج الخلیفہ کے قریب کی گئی ہے جبکہ کوریوگراف فاؤنٹین نامی اس فوارے پر آنے والی لاگت دو سو ملین ڈالر ہے۔

dubai1

واٹر فالز

واٹر فالز کا شمار دنیا کے منفرد ترین فواروں میں کیا جاتا ہے اور یہ امریکی شہر ہوسٹن میں تعمیر کیا گیا ہے، یہ فوارہ کسی بہتے آبشار کی مانند دکھائی دیتا ہے۔

water

فاؤنٹین دی لاکونکارڈ

فاؤنٹین دی لاکونکارڈ 1840 میں پیرس میں تعمیر کیا گیا اور اس کی تعمیر روم سے متاثر ہوکر کی گئی، اسے خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا ہے اور اسی وجہ سے یہ سبز٬ کانسی اور زرد رنگ میں نہایا نظر آتا ہے۔

aparis

فرینڈ شپ آف ڈا پیپلز فاؤنٹین

فرینڈ شپ روس میں واقع ہے ، یہ  آل روسی نمائش سینٹر میں اہم خصوصیات میں سے ایک ہے، فوارہ 16 سونے کے مجسموں سے بنایا گیا ہے ، جو سوویت یونین کی ریاستوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

sa1

جادوئی فوارہ

یہ فوارہ بارسلونا کے پڑوس مونٹیجو میں واقع ہے، فاؤنٹین کو 1929 بارسلونا انٹرنیشنل نمائش کے لئے تعمیر کیا گیا تھا، اس وقت یہ صرف روشنی کا مظاہرہ کرتا تھا ، 1980میں موسیقی لائٹ شو کے ساتھ شامل کیا گیا تھا اور 1992 میں اولمپکس منعقد ہونے سے پہلے بحال کردیا گیا تھا۔

foun

کنگ فاحد فاؤنٹین

جدہ میں واقع کنگ فاحد فاونٹن دنیا کے مشہور ترین فواروں میں ہیں ، کنگ فہد فاؤنٹین کی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک ہزار فٹ تک پانی اچھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی خاصیت کی وجہ سے اسے پانی کی بلندی کے اعتبار سے سب سے بڑا فوارہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

king

فاؤنٹین آف ویلتھ

فاؤنٹین آف ویلتھ نامی یہ فوارہ سنگاپور میں واقع ہے اور اس فوارے کو معروف رہنما فینگ شیوئی کے فلسفے کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔

singapore

پورٹ فاؤنٹین

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں پورٹ فاؤنٹین کے نام سے ایک فوارہ تعمیر گیا، اس فوارے کو دنیا کے تیسرا لمبا فوارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، کراچی کی بندرگاہ پر تعمیر کیا گیا یہ فوارہ 620 فٹ یعنی 190 میٹر کی بلندی تک پانی اچھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

port

 

Comments

- Advertisement -