تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے خاتمے کی نوید سنادی

واشنگٹن: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس نے کورونا وائرس کے خاتمے کی نوید سنادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس کا کہنا ہے کہ طویل تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی نظر آنا شروع ہوگئی، ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں۔

ڈاکٹر ٹیدروس نے کہا کہ کامیاب ویکسین ٹرائلز سے وبا کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی ہے، اس سائنسی کارنامے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تاریخ میں کوئی ویکسین اتنی تیزی سے تیار نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے نیا معیار اپنایا ہے، بین الاقوامی برادری کو ویکسین فراہمی کے لیے نیا معیار طے کرنا ہوگا۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ جیسے ویکسین تیار ہوئی ہے ویسے ہی منصفانہ طور پر تقسیم بھی ہونی چاہئے۔

ڈاکٹر ٹیدروس نے کہا کہ ہر حکومت اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتی ہے، کمزور طبقات کو ویکسین لگانے کی دوڑ میں کچلے جانے کا خطرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے کرونا ویکسین کے ابتدائی نتائج کو اہم قرار دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت کے ویکسی نیشن محکمے کے ڈائریکٹوریٹ اوبرائن کا کہنا تھا کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسین پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔

کیٹ اوبرائن نے اس امید کا اظہار کیا کہ تجربہ کیے جانے والی دیگر کرونا وائرس کی ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے، اور ان ویکسینز کے نتائج موثر آئے تو دنیا کے لئے یہ بڑی کامیابی ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکا اور روس کی جانب سے کرونا ویکسین کی کامیاب آزمائش کی جاچکی ہے، امریکا کی ویکسین نے کامیابی کے نوے فیصد جبکہ روس کی ویکسین نے بانوے فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -