پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور گریژن میں اختتام پذیر ہوگئی، اسکیٹ شوٹنگ خواتین مقابلہ فرانس کی الناستاسیو نےجیتا، روس کی وارنٹ آفیسرالناستسیہ نےسلور میڈل اپنے نام کیا، مقابلےمیں پاک فوج کی لیفٹیننٹ کومل شہزادی نےبرونز میڈل جیتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسکیٹ شوٹنگ مردوں کا مقابلہ پاکستان کے میرین آصف محمود نےجیتا، پاکستان کے پیٹی آفیسر وحیدعالم نےچاندی اور میرین ذیشان نے برونز میڈل جیتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مکس کیٹگری میں روس نےگولڈ اور پاکستان نےسلورو برونزمیڈل حاصل کیا۔

روس نے چیمپئن شپ میں پہلی اور فرانس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں