ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

275 کلومیٹر کی رفتار سے کار اُلٹی چلانے کی حیران کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں آئے دن لوگ نئے نئے کارنامے انجام دیتے ہیں کروشیا میں ایک ماہر ڈرائیور نے 275 کلومیٹر کی رفتار سے کار الٹی (ریورس گیئر) میں چلا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

ہر شخص کسی نہ کسی شعبے میں ماہر ہوتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس میں ایسا کارنامہ انجام دے جس سے نہ صرف دنیا میں اس کے نام کا ڈنکا بجے بلکہ ریکارڈ کی مستند عالمی کتاب (گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ) میں بھی اس کا نام درج ہو سکے۔

اس حوالے سے آئے دن کچھ نہ کچھ حیران کن مناظر اور کارنامے ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں اور ایسا ہی ایک کارنامہ قدیم ملک کروشیا کے باشندے نے بھی انجام دے کر اپنا نام سنہرے لفظوں میں درج کرا لیا ہے۔

- Advertisement -

کروشیا کے ایک ماہر ڈرائیور نے 275 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار کو الٹا (ریورس گیئر) میں چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ماہر ڈرائیور نے الیکٹرک ہائپر کار کو تیز رفتار سے الٹا چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور یہ حیرت انگیز کارنامہ نئے عالمی ریکارڈ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں