تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں عالمی کانفرنس

اسلام آباد: دنیا بھر میں موسم کی تبدیلی اور اس سے جنم لیتے مسائل سے نمٹنے کے لیے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس دار الحکومت میں منعقد کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث جہاں دیگر ملکوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں پاکستان بھی تیزی سے متاثر ہورہا ہے جس سے سیلاب کے خطرات میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دو روزہ عالمی کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں نیپال، ہالینڈ اور بنگلہ دیش کے وفود شریک ہوں گے۔

پاکستان میں بڑی ماحولیاتی تبدیلیاں متوقع ہیں جن کے سدباب کی اشد ضرورت ہے: ماہرین

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسم کی تبدیلی کے باعث  تیزی سے متاثر ہو رہا ہے، اس سے نمٹنے کے لیے نتیجہ خیز فیصلے کرنا ہوں گے، موسم کی خراب صورت حال کی وجہ سے  سیلاب کے خطرات میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر کا مزید کہنا تھا کہ موسم تیزی سے بدل رہا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ سنجیدگی سے فیصلے کیے جائیں، موسمیاتی تبدیلی کی ایک اہم وجہ پہاڑوں پر درختوں کی کٹائی ہے جس سے بیشر بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ماہرین

دوسری جانب ماہرین کی رائے ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، کیوں کہ موسمی بیماریاں تو کچھ دن کے بعد ختم ہو جاتی ہیں لیکن الودگی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریاں جہاں زور پکڑتی ہیں وہیں ان کی شدت میں اضافہ سنگین بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -