اشتہار

دنیا کے وزنی ترین بچے نے 100 کلو وزن کیسے کم کیا؟‌

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے وزنی ترین قرار دیے جانے والے بچے نے 100 کلوگرام وزن کم کر کے مٹاپے کا شکار افراد کے لیے نئی امید قائم کردی۔

انڈونیشیا کے مغربی علاقے جاوا میں واقع کاراونگ سے تعلق رکھنے والے آریا پیرمانا کا وزن دس سال کی عمر میں 190 کلو گرام سے زیادہ تھا، جس کی وجہ سے وہ مختلف امراض کا شکار ہوگئے تھے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔

آریا کے والدین غربت کی وجہ سے بچے کی سرجری نہیں کرواسکے البتہ مخیر حضرات کو بچے کی حالتِ زار پر رحم آیا تو انہوں نے عطیات دینا شروع کیے جس کے بعد ڈاکٹر ادی رائے نے آپریشن کر کے اضافی چربی کو کم کیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر کے مطابق آپریشن کے بعد بھی آریا کا وزن بہت زیادہ تھا، ٹرینر نے اُن کی نگرانی شروع کی اور مسلسل ورزش کے ساتھ پرہیز بھی کروایا۔

مزید پڑھیں: ’سومو ریسلر‘ بچی کی پیدائش، وزن کتنا ہے؟‌ جانیے

آریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹرینر کے مشورے پر ایک سال تک صرف پھل اور سبزیاں استعمال کیں، جس کی وجہ سے اُن کا وزن بہت زیادہ کم ہوا۔

بچے کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں اچھا فٹبالر بنے تاکہ اپنے ملک کی نمائندگی کرسکے، اب آریا فٹبال کی پریکٹس کرتا ہے اور وہ دوستوں کے ساتھ میچ بھی کھیلتا نظر آتا ہے۔

آریا کے والدین کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں وزن کم ہوکر 85 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا، البتہ ایک دم سے پھر جسم میں چربی بڑھنے لگی جو سب کے لیے پریشان کن تھی مگر ٹرینر کی سخت محنت کے بعد اب آریا کا وزن مسلسل کم ہورہا ہے۔

تصویر بشکریہ : مرر

بچے کے ٹرینر کا کہنا ہے کہ آریا نے بہت مشکل وقت گزارا اور اب وہ مٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے۔

آریا کا کہنا ہے کہ”اب مجھے اچھا لگتا ہے، کیونکہ میں چل پھر سکتا ہوں، اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتا ہوں، میں روزانہ پانچ کلومیٹر دوڑ لگاتا ہوں اور روزانہ شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلتا ہوں”۔

تصویر بشکریہ : مرر

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں