تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

6 ہزار 500 میٹر لمبا، دنیا کا سب سے بڑا کیک صرف چار گھنٹے میں‌ تیار

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالا کے 1500 بیکرز اور باورچیوں نے دنیا کا سب سے بڑا کیک تیار کرلیا جس کی لمبائی 6.5 کلومیٹر کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالا کے دارالحکومت تھرسسور میں ہونے والی تقریب کے دوران 1500 بیکرز اور شیفس نے مل کر کام کیا اور دنیا کا سب سے بڑا کیک بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کیک کی لمبائی ساڑھے 6 کلومیٹر جبکہ اس کی چوڑائی چار انچ کے قریب ہے، بیکرز نے دنیا کا سب سے بڑا کیک ونیلا فلیور میں تیار کیا۔

کیک کا مجموعی وزن 20 ٹن ہے جسے تین پرتوں میں بنایا گیا جبکہ اس کو تیار کرنے میں تقریباً چار گھنٹے کا وقت لگا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے دورہ کر کے اس کیک کو دنیا کے سب سے بڑے کیک ہونے کا اعزاز دے دیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز چینی بیکرز کے پاس تھا جنہوں نے 2018 میں 3.2 کلومیٹر لمبا کیک تیار کیا تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کے مطابق کیک کی لمبائی کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ اب تک اس کی لمبائی 6 ہزار 500 میٹر ناپی گئی۔

Comments

- Advertisement -