جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

تائیوان چین میں ضم ہوکر رہے گا، چینی صدر شی جن پنگ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کے عوام اس بات کو تسلیم کریں کہ وہ چین کا حصہ ہیں اور تائیوان چین میں ضم ہوکر رہے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین اور تائیوان کے درمیان تعلقات کی بحالی کے 40 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ تائیوان اپنے آپ کو خود مختار صوبہ تصور کرتا ہے لیکن بیجنگ اسے اپنا صوبہ مانتا ہے جو ملک سے جدا ہوگیا تھا۔

[bs-quote quote=”بیجنگ کو تائیوان کے وجود کو قبول کرلینا چاہئے ” style=”style-6″ align=”left” author_name=”صدر تائیوان”][/bs-quote]

- Advertisement -

چینی صدر نے کہا کہ تائیوان کی عوام کو یہ سمجھنا چاہئے کہ آزادی حاصل کرنے سے انہیں صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور بیجنگ آزادی کو فروغ دینے والی کسی بھی قسم کی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تائیوان کے ساتھ تعلقات چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کوئی چین کو ڈکٹیٹ کرنے کی جرأت نہیں رکھتا، چینی صدر

واضح رہے کہ تائیوان کے صدر چائی ان ونگ کا کہنا تھا کہ بیجنگ کو تائیوان کے وجود کو قبول کرلینا چاہئے اور پر امن طریقوں سے اختلافات حل ہوسکتے ہیں۔

تائیوان کے صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ چین تائیوان کے وجود کی حقیقت کو تسلیم کرلے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس علاقائی انتخابات میں چائی ان ونگ کی پارٹی کو شدید دھچکا لگا تھا جسے چین اپنی کامیابی تصور کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں