تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

چینی صدر کے دورہ یو اے ای پر اہم پیش رفت، تیرہ معاہدوں پر دستخط

ابوظہبی: چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ متحدہ عرب امارات پر اہم پیش رفت سامنے آئی، دونوں ملکوں کے درمیان تیرہ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اس موقع پر چین اور ابو ظہبی نے تیرہ معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے اور تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدے توانائی، ای کامرس، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں کیے گئے ہیں، علاوہ ازیں چین کا سلک روڈ انیشی ایٹو بھی معاہدوں کا ایک حصہ ہے۔


چینی صدر تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے


خیال رہے کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، اس موقع پر سول و عسکری قیادت نے چینی صدر کا بھرپور استقبال کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری سطح پر عربی زبان بولی جاتی ہے اور تمام دستاویزات بھی عربی میں ہی ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت نے چینی زبان میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا ہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز ابوظہبی پولیس کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں چین اور متحدہ عرب امارات کی مضبوط سفارتکاری اور اقتصادی تعلقات کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -