تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

یاسر حسین اپنی بات پر قائم، میسجز دکھانے کا اشارہ

کراچی: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ میں نے شادی زبردستی اور بنا دعوت کے آنے والے لوگوں کے بارے میں سچ کہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کی شادی میں 30 سے زائد بن بلائے مہمانوں نے شرکت کی۔

یاسر حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے 170 مہمانوں کی فہرست بنائی تھی مگر تقریب میں 200 سے زائد مہمان شامل تھے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات میں اداکارہ نوشین بھی شامل تھیں۔

اس انٹرویو کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر انہوں نے اب خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو انسٹاگرام پر جواب دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ نے بغیر دعوت شادی میں شرکت کی، یاسر حسین نے نام بتا دیا

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین نے لکھا کہ میں نے 100 فیصد سچ کہا کہ شادی میں کچھ لوگ زبردستی آئے تھے، رہی بات سینئر اداکارہ نوشین کی تو وہ بھی اُن میں شامل تھیں۔

یاسر حسین نے اپنی اسٹوری میں ’مس شاہ‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیان بازی سے گریز کریں بصورت دیگر وہ اُن کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے وائس نوٹ اور میسجز دکھا دیں گے۔

Comments

- Advertisement -