فیصل آباد: شرجیل خان کے بعد ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے ہاں بھی ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اس کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔
یاسر شاہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ، اللہ نے مجھے ننھی پری سے نوازا ہے۔‘
Alkhamdulillah Allah bless me another little angel pic.twitter.com/iRpOUULt0V
— Yasir Shah (@Shah64Y) May 18, 2020
لیگ اسپنر کو ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے، احمد شہزاد، جنید خان، عمران خان، کامران اکمل، فیصل اقبال، بلال آصف، ودیگر کی جانب سے مبارک باد دی گئی اور ننھی پری کے لیے دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوپنر شرجیل خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔