تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلیا کے بدقسمت طیارے میں سوار خوش قسمت مسافر! دل دہلا دینے والا واقعہ

سڈنی: آسٹریلیا میں دوران پرواز چھوٹے طیارے کا انجن جزوی طور پر ناکارہ ہوگیا جس کے باعث پائلٹ کو ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز حادثہ آسٹریلوی دارالحکومت سڈنی کے ساحل سمندر پر پیش آیا جہاں پائلٹ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ فضا کی سیر کررہا تھا کہ اس دوران اچانک انجن جزوی طور پر ناکارہ ہوگیا جس کے باعث 26 سالہ شہری کو ہنگامی لینڈ کرانا پڑگیا۔

ساحل پر لینڈنگ سے طیارے کے پہیے ریت میں دھنس گئے، خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو زخم آئے۔ یہ حادثہ کسی فلمی سین کی طرح لگا۔

LIGHT PLANE BEACH LANDING NSW

The plane made a dramatic emergency landing on a Sydney beach.

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں دوپہر دو بجے کے قریب ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک چھوٹے جہاز نے ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے بعد ازاں جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اقدامات اٹھائے۔ طیارے کو رسی سے باندھ کر ریت کی پکڑ سے نکالا گیا۔

The plane landed near beachgoers.

ادارے نے بتایا کہ جہاز کے اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد یہ حادثہ رونما ہوا، دوران پرواز پائلٹ کی بیوی نے جہاز میں غیرمعمولی تبدیلیاں کو محسوس کیا تھا، تمام افراد محفوظ ہیں۔

سمندر پر موجود عینی شاہدین نے بھی مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -