ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر نابالغ لڑکیوں کو ہدف بنا کر زیادتی کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کم عمر لڑکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر عصمت دری کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو عدالت نے طویل عرصے کے لیے جیل بھیج دیا۔

21 سالہ نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کے ذریعے دو نابالغ لڑکیوں سے دوستی کی تھی۔ بعدازاں اس لڑکے نے نہ صرف لڑکیوں سے زبردستی پیسے لیے بلکہ ان میں سے ایک لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کیا۔

کم عمر لڑکی کو جنسی فعل پر مجبور کرنے اور دیگر جرائم کی بنا پر نوجوان کو تقریباً 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

- Advertisement -

وینٹورا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا کہ کونر کارنز نامی مجرم کو 19 مارچ کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسے 14 سال سے زائد عمر کی لڑکی کی جبری عصمت دری اور دیگر گھناؤنے جرم میں سزا سنائی گئی۔

کارنز نامی لڑکے نے فروری میں ان الزامات کا اعتراف کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، نوجوان نے جولائی 2021 میں اسنیپ چیٹ کے ذریعے ایک 16 سالہ لڑکی سے رابطہ کیا اور ان میں بات چیت کا آغاز ہوا۔

مجرم کو اس وقت معلوم تھا کہ لڑکی نابالغ ہے۔ کرنز نے مبینہ طور پر اسے اپنی جنسی اشتعال انگیز تصاویر بھیجنے پر بھی مجبور کیا اور ان تصاویر کو اپنے فون میں محفوظ کرلیا۔

کرنز نے پہلے لڑکیوں سے رابطہ کرنے کے لیے جعلی اکاؤنٹ کا استعمال کیا، بعدازاں اس نے متاثرہ لڑکیوں کی اشتعال انگیز تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، کرنز کی بلیک میلنگ اور تقاضوں سے مجبور ہو کر ایک لڑکی نے بالآخر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جس کے بعد وہ پکڑا گیا اور اسے سزا سنائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں