اشتہار

’تم دہشت گرد ہو‘ 10 سالہ مسلمان طالبہ کو دھمکی آمیز نوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن:  امریکا کے شہر بوسٹن میں 10 سالہ مسلمان طالبہ کی ڈائری سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں معصوم بچی کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

امریکی میڈیا سی این این کی رپورٹ کے مطابق میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں واقع نجی اسکول کی طلبہ کے بیگ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔

دس سالہ مسلمان لڑکی کی ڈائری میں اُس کے ساتھ اسکول میں پڑھنے والی ساتھی نے پینسل سے نوٹ لکھا کہ ’تم دہشت گرد ہو‘۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق مغربی بوسٹن میں واقع ایلیمنٹری اسکول کی طالبہ کی ڈائری میں 9 نومبر کو اُس کی ساتھی نے دھمکی آمیز نوٹ تحریر کیا اور پھر 13 نومبر کو ایک اور تحریر لکھی کہ ’میں تمھیں قتل کردوں گا‘۔

مزید پڑھیں: امریکی شہر بوسٹن میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، 10افراد زخمی

امریکی میڈیا نے بچی کے اہل خانہ سے وعدے کے مطابق اُس کا نام ضیغہ راز میں رکھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس طرح کا نوٹ ’نفرت انگیز‘ جرم ہے، مذکورہ بچے اور والدین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

طالبہ کے چچا جمال صدیقی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تعلیمی اداروں میں چھوٹی مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بوسٹن میں عرصہ دراز سے نہ صرف مقیم ہیں بلکہ یہاں کے شہری بھی ہیں صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے ہماری بچی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا مگر ہم اُسے اسکول سے نہیں ہٹائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سی این این کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس جیت لیا

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ’فرامنگھم اسکول ڈسٹرکٹ سپریٹینڈینٹ‘ میں زیر تعلی پانچویں گریڈ کے مسلمان طالب علم کو بھی دھمکی آمیز نوٹ ملا تھا جس پر اسکول انتظامیہ نے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے تھے۔

تفتیشی ٹریمبلے کا کہنا تھا کہ ’دونوں نفرت انگیز جرائم کے واقعات کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات جاری ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں