دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اپنی اسکرین میں بڑی تبدیلی کردی، جس سے صارفین کو ویڈیو دیکھتے ہوئے اسکرین چھوٹی کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین کو ویڈیو لائک کرنے، شیئر کرنے، پلے لسٹ میں شامل کرنے کےلیے اسکرین کو چھوٹا کرنا پڑتا تھا لیکن یوٹیوب انتظامیہ نے یہ مشکل حل کردی ہے۔
یوٹیوب کے نئے انٹرفیس میں یہ تمام کنٹرولز فل اسکرین میں ہی دستیاب ہوں گے اور ان کو استعمال کرنے کے لیے بس اسکرین پر ایک بار کلک کرنا ہوگا جس کے بعد وہ نیچے ظاہر ہوجائیں گے۔
- Advertisement -
اور کنٹرولز کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بھی رکے گی نہیں۔
یوٹیوب کے نئے یوزر انٹرفیس کو متعارف کرانے کا سلسلہ 31 جنوری سے شروع ہوگیا ہے۔