ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

دوبارہ استعمال ہونے والی سرنج کو بند کر کے ایڈز کی شرح کم کی جاسکتی ہے، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ دوبارہ استعمال ہونے والی سرنج کو بند کر کے ایڈز کی شرح کم کی جاسکتی ہے، زیادہ تر اتائی ڈاکٹر استعمال شدہ سرنجوں کو دوبارہ استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفرمرزا نے غیرمحفوظ سرنجوں کے خلاف ایکشن پلان کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں 900 بچوں میں ایڈز پھیلنے کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج تھی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ استعمال شدہ سرنجوں کے معاملے پر نیشنل ٹاسک فورس بنائی گئی، دیکھ رہے ہیں کہ استعمال شدہ سرنجوں کا استعمال کہاں کہاں ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دوبارہ استعمال ہونے والی سرنج کو بند کر کے ایڈز کی شرح کم کی جاسکتی ہے، زیادہ تر اتائی ڈاکٹر استعمال شدہ سرنجوں کو دوبارہ استعمال کرتے ہیں، ٹاسک فورس نے دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجیں ختم کرنے کی تجویز دی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مینوفیکچررز کو دوبارہ استعمال ہونے والی سرنج نہ بنانے کا پابند کیا جائے گا، مینوفیکچررز نے آٹوڈس ایبل سرنجز بنانے کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جون تک استعمال شدہ سرنجوں کا استعمال پاکستان میں ختم کر دیا جائے گا، دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجوں کی درآمد کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں