تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’کھو گئے ہم کہاں‘ زینب شبیر کی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کھو گئے ہم کہاں رنگوں سا یہ جہاں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@zainabshabbir.11)

زینب شبیر نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ زینب شبیر اور اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہروز سبزواری، بہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل زینب شبیر نے اسامہ خان کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی تھی۔

اداکارہ نے ایک شو میں منگنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسے افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جبکہ اسامہ خان کا بھی کہنا تھا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -