بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

ذکا اشرف نے شاداب خان سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرے کرے جو کھلاڑی پرفارم نہیں کرے گا تو بابر اسے ساتھ لے کر کیوں جائیں گے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ شاداب خان بڑا نام ہے اور اچھا کھلاڑی ہے میری دعا ہوگی کہ وہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سارا مسئلہ تب شروع ہوا جب ہمارے پانچ کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کے لیے این او سی دے دیا گیا، جب میں بورڈ میں آیا تو کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوچکے تھے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کے لیگ کرکٹ میں معاہدے ہوچکے تھے تو میں نے انہیں روکنا مناسب نہیں سمجھا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ میں نے بورڈ ممبر سے کہا تھا کہ یہ سب لیگ کرکٹ کھیلنے جارہے ہیں مجھے ڈر ہے کہ انجری نہ ہوجائے اور میرا خدشہ درست ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانہ ہوچکی ہے، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں