تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

زلمی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، یونائیٹڈ ایونٹ سے باہر

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 175 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے یونائیٹڈ کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

زلمی کی جانب سے حضرت اللہ ززئی اور شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، ززئی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جاناتھن ولز 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شعیب ملک نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کولن منرو نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی، منرو کو محمد عرفان نے وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

عثمان خواجہ ایک رن پر شعیب ملک کے پہلے ہی اوور میں رن آؤٹ ہوئے، محمد اخلاق 7 رنز بنا کر محمد عمران کو وکٹ دے بیٹھے۔

برینڈن کنگ 18 رنز بناسکے، افتخار احمد کو 10 رنز پر وہاب ریاض نے آؤٹ کیا، کپتان شاداب خان 15 رنز بنا کر چلتے بنے، آصف علی 8 رنز بناسکے۔

فہیم اشرف ایک رن پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے، حسن علی نے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، محمد وسیم 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عمران اور محمد عرفان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور خالد عثمان کی جگہ عماد بٹ اور جوناتھن ویلز کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں برینڈنگ کنگ کی واپسی ہوئی ہے۔

پشاور زلمی اسکواڈ

زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، حضرت اللہ ززئی، جونو ویلز، شعیب ملک، رومن پاول، شیرفین ردرفورڈ، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، کولن منرو، محمد اخلاق، برینڈن کنگ، آصف علی، افتخار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -