تازہ ترین

ویڈیو: زمان خان کی خطرناک یارکر پر حارث رؤف گر گئے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر زمان خان کی خطرناک یارکر پر حارث رؤف گر گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے اس دوران فاسٹ بولر زمان خان کی تیز یارکر ان کے جالگی جس کے سبب حارث کو بیٹنگ چھوڑنا پڑی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ’حارث رؤف بہتر ہیں انہیں زیادہ تکلیف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہوگی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

Comments

- Advertisement -