11.5 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’بچپن میں لیستھ ملنگا کی بولنگ دیکھ کر بہت کچھ سیکھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ بچپن میں لیستھ ملنگا کی بولنگ دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملنگا کو بچپن سے دیکھتا آرہا ہوں، ان کو دیکھنا ڈیتھ اوورز میں مجھے کام آیا۔

زمان خان نے کہا کہ آخری اوورز کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، پی ایس ایل میں اسی وجہ سے میرے آخری اوورز بھی اچھے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے بھی کافی چیزیں سیکھی ہیں، شروع سے ہی شاہد آفریدی اور شعیب اختر کو دیکھتا تھا، ان دونوں کی طرح ملک کے لیے کھیلنا خواہش تھی جو پوری ہوگئی۔

زمان خان نے کہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں نئی وکٹیں اور نئے کھلاڑی تھے اب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی سے چیزیں اچھی ہوں گی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کے لیے طویل عرصے تک کھیلنا ٹارگٹ ہے موقع ملا تو کوشش کروں گا اچھا پرفارم کروں اور پاکستان کو میچ جتواؤں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں