تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’اپنے شوہر کو بتا دینا تم میری رہو گی‘ :‌ سجل علی کے لیے خوبصورت پیغام

کراچی: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے سجل علی کے لیے جذباتی پیغام لکھ کر اُن سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر جلد ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات بھی شروع ہوچکی جبکہ دلہا دلہن نے مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے کارڈ تقسیم بھی کرنا شروع کردیے۔

سجل اور احد کو اُن کے دوستوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور سب دعا گو ہیں کہ دونوں کا شروع ہونے والا سفر تاحیات قائم رہے اور یہ ہنسی خوشی بسر ہو۔

سجل علی کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اپنی دوست کے لیے دلچسپ اور پیار بھرا پیغام شیئر کیا۔

زارا نے سجل کے ساتھ گزری تلخ و شیریں یادوں کا ذکر کیا اور اپنی دوست کے لیے نیک خواہش کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری اور سجل کی دوستی ایک دہائی کے طویل عرصے پر مشتمل ہے، اس دوران ہم نے خوشی اور غم کے لمحات ایک ساتھ گزارے، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ نوجوان و معصوم سی لڑکی ایک پروقار خاتون میں تبدیل ہوکر اتنی جلدی اپنی زندگی کے بہترین فیصلے کرنے کے  قابل ہوجائے گی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A decade. Almost a decade to us. To you. We saw too much together. Shared too much. Lives. Deaths. Happiness. Desparity. Been there through thick and thin. And here you are. Off to unfold a new chapter of your life. I can’t believe you are getting married now. My young firefly turned into such a fine lady and in no time chose her path so gracefully; I had never thought would happen so early. Although I always knew you were to always fly higher and higher. I wish you nothing but the best. It will be hard to share you. But tell your husband to be that you will always be mine first. @sajalaly Jaa Simran, jee le apni zindagi. 🌹 Magar ek akhri baar. Iss atrangi yaari ki kuch yaadain taaza karni hain. Milte hain. Bohat jald.

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

زارا نے سجل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمھیں کسی کے ساتھ شیئر کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، اپنے شوہر کو بتادینا کہ تم پہلے میری ہی رہوگی‘۔

انہوں نے بالی ووڈ فلم کا ڈائیلاگ لکھا اور سجل کو کہا ’جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی‘۔

Comments

- Advertisement -