تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

زارا ترین اور فاران طاہر رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر لاہور میں شادی کے بندھن مین بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

زارا نے شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ فاران طاہر نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہنی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

اداکارہ زارا ترین نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔‘

مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے زارا اور فاران کو شادی کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sagar Suhindero (@sagarsuhindero)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی تصاویر اداکاری کی بہن حرا ترین نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں۔

زارا ترین نے مہندی کی تقریب میں سبز، گولڈن اور ہلکے سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ فاران طاہر نے کریم کلر کا لباس زیب تن کیا تھا۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاران طاہر نے اپنی ہونے والی اہلیہ زارا ترین کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فاران طاہر پاکستانی اداکار نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں جو لاس اینجلس میں پیدا ہوئے، فاران طاہر نے مشہور ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک، اسکیپ پلان اور آئرن مین میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -